مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نےکہا ہے کہ مانچسٹر کے بعد مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر نہ صرف حساس مقامات پرپولیس کی جگہ فوج تعینات کی جائے گی بلکہ دہشت گردی کے خطرے کا لیول بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرےکا لیول بڑھا کرسنگین سے نازک کر نے کا یہ فیصلہ نئی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مسلح افواج کی مدد کی درخواست وزیر دفاع نے منظور کرلی لہذا کانسرٹس، میچز اور دیگر عوامی ایونٹس پر پولیس کی جگہ فوج تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امکان نظرانداز نہیں کرسکتے کہ مانچسٹرحملے میں کوئی گروپ ملوث تھا یا یہ انفرادی فعل تھا۔ واضح رہے منگل اور بدھ کی درمیانی شب برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں دہشت گردوں نے امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ میں وار کر ڈالا جس میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔اس واقعے میں بچوں، نوجوانوں اور خواتین سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نےکہا ہے کہ مانچسٹر کے بعد مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر نہ صرف حساس مقامات پرپولیس کی جگہ فوج تعینات کی جائے گی بلکہ دہشت گردی کے خطرے کا لیول بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
News ID 1872710
آپ کا تبصرہ